کراچی، لانڈھی اور سپر ہائی وے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت2افراد ہلاک

کراچی، لانڈھی اور سپر ہائی وے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت2افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے عوامی کالونی پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار، قائد آباد میں پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق، سپرہائی وے پر فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانہ کی پولیس نے باغ کورنگی گولڈن ٹان کے قریب پولیس مقابلے کے بعد ملزم آصف اصغر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے ٹی ٹی پستول بمعہ 2 رانڈ برآمد کرلیا، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب قائد آباد تھانہ کی حدود لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب ذاتی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار کانسٹیبل 49 سالہ احمد علی ولد مثل خان زخمی ہوگیا جسے اہل خانہ نے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق ملزم رحمان بادشاہ فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ دوران علاج زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقتول اہلکار شرافی گوٹھ میں تعینات تھا۔ سائٹ سپرہائی وے تھانہ کی حدود اشرف گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کردیا، مقتول کی لاش کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لایا گیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 18 سالہ عبداللہ ولد معاذاللہ کے نام سے ہوئی، مقتول اشرف گوٹھ کا رہائشی اور محنت کش تھا مقتول کو گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے مقتول کی ہلاکت کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔ بعدازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔