سینئرمشیرحکومت آزادکشمیر و ایم ایل اے سردارخان انتقال کرگئے

سینئرمشیرحکومت آزادکشمیر و ایم ایل اے سردارخان انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تراڑکھل، راولاکوٹ(آن لائن)آزادکشمیرکے سینئرترین سیاستدان سینئرترین پارلیمنٹرین حکومت آزادکشمیرکے سینئرمشیرسردارخان بہادرخان المعروف کے بی خان طویل علالت کے بعدپیرکی سہ پہرمظفرآبادمیں انتقال کرگئے۔ان کی عمر تقریباً102سال تھی۔ ان کی نمازجنازہ آج 28 اگست بروزمنگل گورنمنٹ بوائزڈگری کالج تراڑکھل میں اداکی جائے گی۔سردارخان بہادرخان کی انتقال کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پورے آزادکشمیر،پاکستان اوربیرون ممالک میں پھیل گئی۔سردارخان بہادرخان آخری مرتبہ 21جولائی2016ء کوپونچھ کے حلقہ ایل اے 18پونچھ دو(ہجیرہ تراڑکھل)بھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرممبرقانون سازاسمبلی منتخب ہوئے تھے۔بعدازاں حکومت کی تشکیل کے وقت انہیں سینئرمشیرکے عہدہ پرفائزکیاگیاتھا۔سردارخان بہادرخان قبل ازیں پہلی مرتبہ 31اکتوبر1970ء کوآزادمسلم کانفرنس جس کے اس وقت قائدغازی ملت سردارمحمدابراہیم خان تھے کے ٹکٹ پراس وقت کے حلقہ ایل اے پونچھ سات جوہجیرہ تراڑکھل سے لے کرراولاکوٹ تک ایک ہی حلقہ تھامیں بھاری اکثریت سے ممبرقانون سازاسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔بعدازاں اس حلقہ کوتقسیم کرکے دوحلقے بنائے گئے تھے۔