ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

Aug 28, 2018 | 09:13:AM

برج حمل

 اگست28    منگل۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

برج ثور

 اگست28    منگل۔ کاروباری اور ملازمتی امور آپ کے حق میں ہوں گے۔ کاروبار میں استحکام کیلئے محنت و لگن سے کام کریں۔ نئی سرمایہ کاری کرتے وقت تجربہ کار افراد سے مشورہ مفید رہے گا۔

برج جوزا

 اگست28    منگل۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ سوچ میں وسعت اور مسائل کا بہتر حل نکلے گا۔ جس سے حالات میں خوشگوار تبدیلی آ سکے گی۔ ذہنی صلاحیتوں سے ایجادات ممکن ہیں۔

برج سرطان

 اگست28   منگل۔ مشترکہ مفاد کے کام میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔ تجدیر مراسم ہوں گے۔ گھریلو امور میں سکون ہو گا۔ دوستوں کا تعاون حاصل ہو گا۔

برج اسد

 اگست28      منگل۔ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی رہے گی۔ آپ مستقبل کے متعلق منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ ایک مستقل منصوبہ یا پراجیکٹ تیار کر سکیں گے۔ اپنے میں حوصلہ اور خود اعتمادی پیدا کریں۔ 

برج سنبلہ

 اگست28    منگل۔ ملازمت پیشہ افراد کو چاہیے کہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ نئے منصوبے بنا سکیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے منصب کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔

برج میزان

 اگست28    منگل۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔ صحت کے معاملے میں غفلت نہ برتیں۔ دور دراز کے مقام سے رابطہ قائم ہو گا۔ ملازمتی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ 

برج عقرب

 اگست28    منگل۔ خفیہ امور میں خاص احتیاط برتیں۔ دوسروں کو اپنے راز نہ بتائیں۔ نئی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ مالی آمدن میں اضافہ ہو گا۔ کسی معاملے میں وقتی پریشانی ہو سکتی ہے۔ 

برج قوس

 اگست28   منگل۔ گھر آرائش و مرمت وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ جس کی آپ پلاننگ کر چکے ہیں۔ فضول کاموں سے بچ کے رہیں۔ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ اجتماعی کاموں میں حصہ لینا مفید رہے گا۔

برج جدی

 اگست28   منگل۔ جائیداد کی خرید و فروخت منفعت بخش رہے گی۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت احتیاط برتیں۔ سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ 

برج دلو

 اگست28     منگل۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ صبر و تحمل اور پلاننگ مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔ خواہ مخواہ کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ جس سے ذہنی ٹینشن اور کاروبار دیگر امور میں رکاوٹوں کا اندیشہ ہے۔

برج حوت

 اگست28    منگل۔ کاروبار میں نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی، تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ چھوٹا سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

 

مزیدخبریں