ملک میں ایڈزکے پھیلاو  سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کا سیکرٹری وزارت صحت کو رپورٹ بہترکرکے جمع کرانے کا حکم

ملک میں ایڈزکے پھیلاو  سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کا سیکرٹری وزارت صحت کو ...
ملک میں ایڈزکے پھیلاو  سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کا سیکرٹری وزارت صحت کو رپورٹ بہترکرکے جمع کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں ایڈزکے پھیلاو  سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میں رپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 روزکیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ایڈزکے پھیلاو سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی۔اس موقع پر سیکرٹری وزارت صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،جسٹس عمرعطابندیال نے سیکرٹری صحت کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ رپورٹ توصرف کاغذکاضیاع ہے، سیکرٹری صاحب،15 روزمیں رپورٹ بہترکرکے لائیں۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایڈزکوئی موروثی بیماری نہیں ہے،اس سے بچاو کی آگاہی کیلئے میڈیاپرمہم چلنی چاہئے۔جس پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میں رپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 روزکیلئے ملتوی کردی۔