کراچی کا بڑا مسئلہ پانی کا ہے،صوبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا،عمران اسماعیل

کراچی کا بڑا مسئلہ پانی کا ہے،صوبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا،عمران ...
کراچی کا بڑا مسئلہ پانی کا ہے،صوبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا،عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گااور صوبے کے مفاد کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے اسے حل کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ میری وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات ہوئی ہے ،آج وفاق کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ لوں گا اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بڑا منصوبہ لانچ کریں گے ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن بس سمیت دیگر وفاقی منصوبے فی الفور شروع کرائیں گے۔