’’بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ کترینہ کیف کی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے، ان کے بچپن میں ہی والدین کی علیحدگی ہوگئی لیکن جب بھارت آئیں تو اپنا سر نیم کیف رکھ لیا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ کترینہ کیف کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

’’بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ کترینہ کیف کی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے، ان ...
’’بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ کترینہ کیف کی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے، ان کے بچپن میں ہی والدین کی علیحدگی ہوگئی لیکن جب بھارت آئیں تو اپنا سر نیم کیف رکھ لیا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ کترینہ کیف کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بین الاقوامی پہچان،سب سے زیادہ ’’پرکشش ترین خاتون‘‘ کے خطابات اوربہترین پرفارمنس کے 36سے زائد اعزازات جیتنے والی،سب سے زیادمعاوضہ پانے والی اداکاراؤں میں سے ایک باربی ڈول،شوخ و چنچل کہلانے والی کترینہ کیف برطانوی نژاد ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔
کترینہ 16جولائی1983کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ان کے والدمحمد کیف مقبوضہ کشمیر نژاد برطانوی بزنس میں ہیں،جب کہ ان کی والدہ سوازنے انگریز وکیل اور چیرٹی ورکر ہیں۔ان کی چھ بہنیں ہیں۔تین ان سے بڑی اسٹیفنی،کرسٹائن اور نتاشا، تین ان سے چھوٹی ملیسا،سونیا اور ازابیل،جب کہ ایک بڑے بھائی مائیکل ہیں۔چھوٹی تھیں کہ ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ۔ان کی پرورش والدہ نے کی۔لیکن والد کی کمی اب بھی انہیں محسوس ہوتی ہے جب وہ اپنے ساتھیوں کو ہیپی فیملی کے ساتھ دیکھتی ہیں۔ان کا بچپن سفر کرتے گزرا۔چین سےجاپان،پھر فرانس، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ، بیلجیم، ہوائی اور آخر کار لندن کو ٹھکانا بنایا۔جب بالی ووڈ میں جگہ پائی تو اپنا سرنیم ٹرکوٹے سے والد کے نام پر کیف رکھ دیا کیوں کہ بقول ان کے یہ بولنے میں آسان لگتا ہے۔

کترینہ نے 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی، انہوں نے 2003 میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، انہیں کامیابی دو ہزار پانچ میں رومانوی کامیڈی فلم میں نے پیار کیوں کیا اور دو ہزار سات کی "نمستے لندن" سے ملی۔"سنگھ از کنگ"، "عجب پریم کی غضب کہانی"، "راج نیتی"، "زندگی نہ ملے گی دوبارہ"، "ایک تھا ٹائیگر"، "میرے برادر کی دلہن"، "جب تک ہے جاں"، "دھوم تھری"، "تیس مار خان"،"ٹائیگر زندہ ہے" اس کی کامیاب فلموں میں شامل ہیں۔

روزنامہ جنگ  کے مطابق اس وقت تک وہ کل37 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ان کے سلمان خان اوررنبیر کپورکے ساتھ سکینڈلز بھی بنے رہے۔ان کا نام آج ہر فلم کی کامیابی کی ضمانت مانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور عامر خان کی آنے والی موویز’’زیرو‘‘ اور’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا بھی حصہ ہیں۔فیشن اور شوبز میگزینز کے سرورقوں میں سب سے زیادہ زینت بننے اور انٹرویوز دینے والی کترینہ اپنے اظہار میں بولڈ مانی جاتی ہیں۔

مزید :

تفریح -