شیخ رشید سے تلخ کلامی کے بعد احتجاجاً 2 سال کی چھٹی مانگنے والے حنیف گل کو او ایس ڈی بنادیا گیا

شیخ رشید سے تلخ کلامی کے بعد احتجاجاً 2 سال کی چھٹی مانگنے والے حنیف گل کو او ...
شیخ رشید سے تلخ کلامی کے بعد احتجاجاً 2 سال کی چھٹی مانگنے والے حنیف گل کو او ایس ڈی بنادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے تلخ کلامی کے بعد احتجاجاً 2 سال کی چھٹی مانگنے والے حنیف گل کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف کمرشل منیجر پاکستان ریلوے حنیف گل کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آغا وسیم کو نیا چیف کمرشل منیجر ریلوے تعینات کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ریلوے کے افسران کے اجلاس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید اور حنیف گل کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی۔ شیخ رشید سے تلخ کلامی کے بعد حنیف گل نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور 2 سال کی چھٹی مانگ لی تھی۔ انہوں نے اپنی درخواست  میں قرار دیا تھا کہ شیخ رشید انتہائی غیر پیشہ ورانہ شخص ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ، لہٰذا انہیں 730 دنوں کی رخصت دی جائے۔ حنیف گل کی چھٹی کی درخواست تاحال زیر غور ہے ، انہیں چھٹی ملے گی یا نیا عہدہ دیا جائے گا اس حوالے سے فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ محمد حنیف گل پاکستان ریلوے میں 20 ویں گریڈ کے افسر ہیں۔