سندھ حکومت نے غرباء کو 235 گھرفراہم کرنے کے لیے سماجی تنظیم منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر 24اضلاع میں کام شروع کردیا: نواب یوسف خان تالپور

سندھ حکومت نے غرباء کو 235 گھرفراہم کرنے کے لیے سماجی تنظیم منیجمنٹ اینڈ ...
سندھ حکومت نے غرباء کو 235 گھرفراہم کرنے کے لیے سماجی تنظیم منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر 24اضلاع میں کام شروع کردیا: نواب یوسف خان تالپور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عمرکوٹ نیوز (سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ غریبوں کو مفت گھر فراہم کرنا بے سہارا لوگوں کو با اختیار ، سماجی اور معاشی بحالی بہتر کرنا ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کا خوا ب تھا جس خواب کو پورا کرنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے ضلع عمرکوٹ میں مختلف غریب لوگوں کو 235 گھرفراہم کرنے کے لیے سماجی تنظیم منیجمینٹ اینڈ ڈولپمینٹ فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ پروگرام بنایا گیا جو کہ اس وقت سندھ کے 24اضلاع میں کام کر رہا ہے.

ان خیالات کا اظہارقومی اسمبلی ممبر نواب یوسف خان ٹالپر کی جانب سے حکومت سندھ اورسماجی تنظیم منیجمینٹ اینڈ ڈولپمینٹ فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ تعاون سے تعلقہ کنری بسٹان کے گاؤں ڈامو مل میگھواڑ میں شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کے وقت جو آپ لوگوں سے وعدے کئے تھے آج الیکشن کے بعد وہ واعدے پورے کئے جا رہے ہیں اور حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ صحرا تھر کے دور دراز والے علائقوں کی غریب اور بے سہارا لوگوں کو جلد سے جلد گھر فراہم کر کے ان کے حالاتوں کو تبدیل کرنا ہی ہمارامنشور ہے.

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے جو عوام سے ایک کڑور نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر دینے اورسو روزہ پلان کا وعدہ آپ لوگوں سے کیا ہے اب ان وعدوں پر عمل کروانے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی اور تمام اپورزیشن پارٹیاں جدوجہد کریں گی تاکہ غریب لوگوں کو روزگار اور غربت کو ختم کیا جا سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹونے کہا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور یہ بات الیکشن میں آپ لوگوں نے ثابت کر دی کہ مخالفین کی جانب سے میرے 11 ہزار ووٹ خارج کرنے کے باوجود مخالفین کو 62 ہزار ووٹ کی لیڈ سے ہرانا ان کی سوچ سے بالاتر ہے .

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی ممبر نواب تیمور خان تالپر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں اورشہیدوں کی عوامی پارٹی ہے اور پاکستا ن پیپلزپارٹی کا منشور میں شامل ہے کہ عوا م سے کئے جانے والے وعدے ہمیشہ پورے ہوتے ہیں اور آج شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل گھر کی تقسیم اسی وعدے کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ انتہائی غربت کی لکیر سے کم غریب لوگوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اے ٹی ایم کارڈ دئے گے اور اب شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کے تحت انتہائی غربت کی لکیر سے کم غریب لوگوں کوگھر تقسیم کئے جا رہے ہیں ،ا نہوں نے کہا سماجی تنظیم منیجمنیٹ اینڈ ڈولپمینٹ فاؤنڈیشن کے نماندے بہت اچھا کام کر رہے ہیں پر کام کی رفتار سست روی کا شکارہے جیسے ترجیحی بنیاد پر جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔

اس موقع پر سماجی تنظیم منیجمینٹ اینڈ ڈولپمینٹ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈایریکٹر مصطفی راجپر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے مشترکہ تعاون سے پہلے دو فیز مکمل کر چکے ہیں اور اب تیسرے فیز میں دو اضلاع میں کام جاری ہے جبکہ ضلع عمرکوٹ میں 235 گھر دور دراز والے علائقوں میں تقسیم کئے جائیں گے اور فی گھر کی تقریبن لاگت 2 لاکھ 85 ہزار روپے سے تعمیر کیا گیا ہے .

اس موقع پر سماجی تنظیم منیجمینٹ اینڈ ڈولپمینٹ فاؤنڈیشن کے منیجر پرکاش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں سروی کی گی اور جو فرد انتہائی غربت کی لکیر سے کم ہے انہیں گھر تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ تقریب میں ٹاؤن کمیٹی چیرمین کنری حاجی شکیل احمد باجوہ ، غلام اکبر درس ، یار محمد لاشاری ، قاضی محمد صادق ، میاں محمد اسلیم آرائیں ، حاجی امیر حسن خاصخیلی اور دیگر معزیزین موجود تھے.

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ