مصطفی کمال کاوزیراعظم عمران خان سے کراچی،حیدرآبادمیں دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ

مصطفی کمال کاوزیراعظم عمران خان سے کراچی،حیدرآبادمیں دوبارہ مردم شماری ...
مصطفی کمال کاوزیراعظم عمران خان سے کراچی،حیدرآبادمیں دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کراچی،حیدرآبادمیں ہونےوالی مردم شماری کوکالعدم قراردے کر دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کووزیر اعظم بننے پرمبارکباددیتے ہیں اور وزیراعظم کراچی میں مردم شماری میں گھپلے کانوٹس لیں، وزیراعظم کراچی،حیدرآبادمیں ہونےوالی مردم شماری کوکالعدم قراردیں،ہمیں وزیراعظم سے بہت سے امیدیں ہیں،وہ کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ مردم شماری کا حکم دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گھرانے اور لوگ کم گنے گئے ہیں، مردم شماری میں 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے،کراچی کی 70 لاکھ کی آبادی کومردم شماری میں شامل نہیں کیاگیا،لاہور کی آبادی 3 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کراچی میں پانی کامسئلہ ہی نہیں ہے۔