ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کرنے پر کامران خان میدان میں آ گئے ، ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کرنے پر کامران خان میدان میں آ گئے ، ایسی بات کہہ دی ...
ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کرنے پر کامران خان میدان میں آ گئے ، ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو گارڈز میست روکنا پاکپتن پولیس کے سربراہ کو مہنگا پڑ گیا جس کے بعدتنازع شدت اختیار کر گیا اور ڈی پی او کا تبادلہ کر دیا گیا جس کے بعد اس خبر نے میڈیا میں تہلکہ برپا کر دیا اور وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے تاہم صحافی کامران خان بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انتہائی حیران کن بات کہہ دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ کیا تماشا لگا ہوا ہے ، ڈ پی او پاکپتن کا تبادلہ اس لیے کر دیا جاتاہے کہ اس نے خاور مانیکا کوتیز رفتاری کرنے پر روکا ، جو کہ خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ کے سابق شوہر ہیں جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سرکاری جہاز پر فیملی کے ہمراہ انجوائے کر رہے ہیں ۔
کامران خان نے اپنے پیغام میں ایک شعر بھی لکھا جس میں انہوں نے اپنے دل کے احساسات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے ، ان لکھا کہ ” وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں “۔

مزید :

قومی -