آوارہ گردی سے باز نہ آنے پر بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی

آوارہ گردی سے باز نہ آنے پر بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی
آوارہ گردی سے باز نہ آنے پر بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور(ویب ڈیسک) باپ نے کلہاڑی کاوار کر کے بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی۔باپ شفیق کو رنج تھا کہ اسکا گیارہ سالہ بیٹاسلیم جو کہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہے گھر سے باربار منع کرنے کے باوجود بھاگ جاتا ہے اور دوستوں کے ساتھ آوارہ گھومتا رہتا ہے اور کئی دفعہ رات کو گھر نہیں آتا۔گزشتہ روز بھی سلیم گھر سے اچانک غائب ہو گیا اور جب گھر واپس آیا تو باپ شفیق نے کلہاڑی کا وار کر کے اسکی ایک ٹانگ کاٹ دی جس سے اسکا ایک پاوں ٹانگ سے جدا ہو گیا۔ بچے کو تشویش ناک حالت میں پتوکی تحصیل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور