دودھ پلائی رسم میں تصاویر بنانے سے منع کرنے پر لڑائی، بارات دلہن کے بغیر واپس
ساہیوال (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں 33 بارہ ایل میں لڑکی والوں کا باراتیوں پر تشدد، 2 افراد زخمی، نکاح کے باوجود رخصتی نہیں ہوسکی، بارات واپس چلی گئی۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق گذشتہ روز یوسف بھٹی کے گھر بنگلہ اوکانوالہ سے بارات آئی جس کی کھانے سے تواضع کی گئی اور نکاح کی رسم بھی ادا ہو گئی۔بعد ازاں دودھ پلائی کی رسم کے دوران تصاویر بنانے سے منع کرنے پرآپس میں ہونیوالی لڑائی شدت اختیار کر گئی، عینی شاہدین کے مطابق ڈنڈوں، سوٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور براتیوں میں2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس تھانہ صدر نے ڈاکٹ جاری کر دیاتاہم ابھی ایف آئی آر نہیں ہوئی۔ لڑائی کے بعد بارات شام تک گاﺅں میں موجود رہی تاہم لڑکی کی رخصتی نہیں کی گئی اور پھر بارات بغیر دلہن واپس لوٹ گئی۔