پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیاجس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو گی جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی سیریز 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبرکو دبئی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابو ظبی میں ہو گا۔اسی طرح پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24،26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظبی میں دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا 3دسمبر سے ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9،7اور 11 نومبر کو ہو ں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر ،2 نومبراور4 نومبر کو ہوں گے۔