ملزم کی بہن خاتون کے شوہر سے ونی

ملزم کی بہن خاتون کے شوہر سے ونی
ملزم کی بہن خاتون کے شوہر سے ونی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈیرہ اسماعیل خان( ویب ڈیسک )تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کے علاقہ بگوانی جنوبی میں گھرمیں داخل ہوکرشادی شدہ خاتون سے زناباالجبرکی کوشش کرنے کے واقعے کے خلاف پنچائیت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی 11سالہ بہن کومذکورہ خاتون کے شوہرسے ونی کرادیا‘ متاثرہ خاتون کی رپورٹ پرپولیس نے پیش امام سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن میں19 سالہ مسماة سدرہ بی بی زوجہ نصراللہ بلوچ سکنہ بگوانی جنوبی نے 310A-451/511-376PPC کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ14مارچ 2018کورات دس بجے میں اپنے گھر میں موجودتھی کہ ملزمان لیاقت ولد نذیراورزبیر ولدعزیزاقوام بلوچ سکنائے بگوانی جنوبی میرے رہائشی کوٹھہ میں داخل ہوئے اورمیرے ساتھ زناباالجبر کی کوشش کی اوردیورکے آنے پر ملزمان بھاگ گئے اسی معاملے کے سلسلے میں اسی رات ملزمان کی طرف سے ان کے رشتے داراورمیراخاوند ودیوران کاباہمی رضامندی سے فیصلہ کرتے ہوئے اس واقعے کے بدلے مسماة فضیلہ بی بی بعمر11سال دختر ملزم نذیر احمد بلوچ کااس کی مرضی کے خلاف بذریعہ مولوی حافظ اسحاق میرے خاوندنصراللہ خان کے ساتھ نکاح پڑھوایاگیا۔

نکاح کے فیصلہ کے لیے بلائی گئی پنچائیت میں ملزمان لیاقت ولد نذیر، زبیر ولد عزیزاللہ بلوچ سکنائے بگوانی جنوبی،ملزمان ،عزیزاللہ ولد عاشق خان، نذیر احمد ولد عزیز اللہ ،وزیراحمدولد عزیز اللہ ، بشیر احمد ولد عزیزاللہ ، منیراحمدولد عزیزاللہ ، عطاءاللہ ولد عاشق خان ، نصراللہ ولد عطاءاللہ ، غازی عرف حاجی ولد عطاءاللہ ، صداقت ولد عطاءاللہ ،عصمت اللہ ولد عطاءاللہ ، ثناءاللہ ولد عطاءاللہ ، حبیب اللہ ولد عطاءاللہ ، اللہ بخش عرف بخشاولد غلام حیدر، مولوی محمد اسحاق ولد رمضان ، تنویراحمد ولدعزیزاللہ سکنائے بگوانی جنوبی ملوث تھے جس میں مسماة فضیلہ بی بی مذکورہ کانکاح اس کی مرضی کے بغیر ہمراہ خاوند نصراللہ خان پڑھوایاگیاجبکہ میری تین سال پہلے نصراللہ بلوچ سے شادی ہوئی تھی اورمیراایک بیٹاموسیٰ خان ڈیڑھ سال کاہے اورمیں آٹھ ماہ کی حاملہ بھی ہوں۔ٹاﺅن پولیس نے اس واقعے کامقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان /جرم و انصاف