تبدیلی کے نعرے ٹھس،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا

تبدیلی کے نعرے ٹھس،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروٹوکول بچی کی جان ...
تبدیلی کے نعرے ٹھس،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)تبدیلی کے نعرے ٹھس ہوگئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا۔
نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحصیل ہسپتال میاں چنوں آمد پر ایمرجنسی بلاک عوام کےلئے بند کردیا گیا اورسکیورٹی اہلکار وں کے ایمر جنسی میں آئی بچی کو ایمرجنسی میں داخل ہونے سے روک دیا۔
سکیورٹی گارڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر ایمر جنسی کا دروازہ لا ک کردیا تھا۔ایمرجنسی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہوگئی۔
خیال رہے کہ پروٹوکول نہ لینے کے تحریک انصاف اور نئی حکومت کے نعرے کے بعد پروٹوکول کی وجہ سے عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ویڈیو دیکھیں