A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

یوروآئل ٹرمینل ساہیوال پر شجرکاری مہم شروع کردی گئی

یوروآئل ٹرمینل ساہیوال پر شجرکاری مہم شروع کردی گئی

Aug 28, 2018 | 15:40:PM

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوچکا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے بھی وزارت خارجہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور حکومت نے 10ارب پودے لگانے کا اعلان کررکھاہے ، ایسے میں یورو آئل ساہیوال کے ٹرمینل پر بھی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق یوروآئل ٹرمینل پر ڈسٹرکٹ آفیسر انوائرمنٹ پاکپتن نے شجرکاری مہم 2018ءکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوروآئل کی طرف سے پراجیکٹ منیجر فواد احمد، ریجنل منیجر ساہیوال ڈویژن ابراہیم گیلانی اور رانا صفدرو دیگر موجود تھے ۔

مزیدخبریں