عمران خان کے انتہائی قریبی دوست اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو یواے ای کی عدالت نے تین سال قید کی سزا سنادی

عمران خان کے انتہائی قریبی دوست اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو یواے ای ...
عمران خان کے انتہائی قریبی دوست اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو یواے ای کی عدالت نے تین سال قید کی سزا سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عر ب امارات کی عدالت نے ابراج گروپ کے بانی اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عارف نقوی کو چیک باؤنس ہونے کے کیس میں تین سال کی سزا سنا دی ہے تاہم غیر ملکی میڈیا کاکہناہے کہ 217 ملین ڈالر کے چیک باؤنس ہونے کے معاملے پر ابراج گروپ اور کریسنٹ گروپ  کے درمیان تصفیہ ہو گیاہے ۔
غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق ایک مرتبہ دو پارٹیوں کے درمیان معاملات طے پا جائیں تو الزامات ختم ہو جاتے ہیں ۔عارف نقوی کے وکیل حبیب کا کہناہے کہ جیسا کہ معاملات طے پاچکے ہیں چناچہ دونوں پارٹیاں عدالت اور پراسیکیوشن میں چیک باﺅنس ہونے کے معاملے کا کیس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کریں گے۔

حامد جعفر کیلئے خدمات فراہم کرنے والی لاء فرم التمیمی کی جانب سے بھی معاہدہ طے پانے کی تصدیق کر دی گئی ہے،ظفر اولگی کا کہناتھا کہ معاہدے کے نتیجے میں تمام الزامات ختم ہو جائیں گے۔ عدالت کی جانب سے عارف نقو ی کو تین سال قید کی سزا کافیصلہ دو روز قبل 26 اگست کو سنایا گیا تھا اور عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ عارف نقوی اور رفیق لاکھانی کو قانونی کارروائی کے اخراجات بھی ادا کرنےہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -