غیر شادی شدہ افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

غیر شادی شدہ افراد کیلئے خوشخبری آ گئی
غیر شادی شدہ افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے شادی ہالز پرعائد اضافی ٹیکس کی وصولی روکنے کے احکامات پر 25 ستمبر تک توسیع کردی ہے اور ایف بی آر کو دوبارہ نوٹسز جاری کیے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے راو طارق اسلام سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں شادی ہالز پر اضافی ٹیکسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے شادی ہالز کو تاحکم ثانی سیل کرنے سے روک دیا ہے ۔
ہائیکورٹ نے حیرت کا اظہار کیا کہ چھوٹی بڑی تقریبات کیلئے یکساں ٹیکس کیسے لگایا جاسکتا ہے، جسٹس شاہد جمیل خان نے ایف بی آر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت یکساں ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ کیا گیا۔ درخواستوں میں یہ نشاندہی کہ گئی کہ شادی ہالز میں فنکشن اور تقریبات پر 5 فیصد کے حساب سے ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں اور اب ایف بی ار کی ہدایت پر اس ٹیکس کے علاوہ 20 ہزار اضافی ٹیکس کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
درخواستوں میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ قانون کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوسرا ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ ایف بی آر کے نئے ٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔