زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے چائے کی پتی سے کھاد کی تیاری، نیسلے نے شاندار منصوبے کیلئے پارٹنرز کی تلاش شروع کر دی

زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے چائے کی پتی سے کھاد کی تیاری، نیسلے نے شاندار ...
زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے چائے کی پتی سے کھاد کی تیاری، نیسلے نے شاندار منصوبے کیلئے پارٹنرز کی تلاش شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) نیسلے کا اوپن انوویشن پلیٹ فارم، ”ہینری نیسلے“ اور پاکستان کا سب سے بڑا ٹی کریمر نیسلے ایوری ڈے، چائے کی ضائع شدہ پتی بچا کر زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے کسانوں کیلئے ایک ماحول دوست، سستی اور قدرتی کھاد بنائی جا سکے۔
پاکستان میں ہر سال 100 ارب سے زیادہ چائے کے کپ استعمال ہوتے ہیں جس سے سالانہ دو لاکھ ٹن استعمال شدہ پتی بنتی ہے۔ چائے کی پتی میں نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اور یہی وہ تین بڑے عناصر ہیں جو ایک معیاری کھاد کا جزو سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تینوں عناصر مٹی کو زرخیز بنانے کے ساتھ ناصرف زمین میں نمی کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ زمین کا آکسیجن لیول بھی بڑھا دیتے ہیں۔
اسی نظرئیے کے ساتھ نیسلے ایوری ڈے استعمال شدہ چائے کی پتی کو بروئے کار لا کر ایک جدید اور منفرد پراڈکٹ بنانے کیلئے پارٹنرز کی تلاش میں ہے، خواہ وہ نئے کام کرنے والے ہوں، جدت پسند محققین ہوں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں یا کوئی اور کارپوریٹ پارٹنر ہوں۔
یہ منصوبہ تین مرحلوں پر مشتمل ہو گا، پہلے مرحلے میں استعمال شدہ پتی کے حصول کا طریقہ کار دریافت کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں نیسلے ایوری ڈے کسی پارٹنر سے اشتراک کر کے حاصل شدہ پتی کو کھاد میں تبدیل کرے گی جسے مزید موثر بنانے کیلئے، اگر ممکن ہوا تو، کمپوزٹنگ پراسس کو استعمال میں لایا جائے گا۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں اسے مارکیٹ میں لایا جائے گا، جہاں یہ مقامی کسانوں کیلئے ایک کم قیمت، موثر اور ماحول دوست پراڈکٹ کے طور پر فروخت ہو گا۔
اس منصوبے کا آغاز پاکستان سے کیا جائے گا جہاں زراعت سب سے بڑا شعبہ ہے اور زمین کا 47 فیصد حصہ زرعی پیداوار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں یہ پراجیکٹ چائے کی قریبی بڑی منڈیوں، مثلاً چین اور بھارت میں بھی پھیلایا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیسلے پاکستان کے مارکیٹنگ منیجر، محمد فہد کا کہنا ہے کہ ”بطور کمپنی ہمارا مقصد صرف یہ نہیں ہے کہ صارف کا ہمارے پراڈکٹ کے ساتھ تجربہ کیسا رہا بلکہ یہ ہے کہ ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں اور جس معاشرے میں کام کر رہے ہیں اس پر کیا اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ہمارے پاس ایک شاندار موقع ہے جس سے ہم استعمال شدہ چائے سے مخلوط پراڈکٹ بنا کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں اور ان کے روزگار پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اسی لئے ہم اشتراک کیلئے پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں تاکہ زیروویسٹ اور ماحول دوست مصنوعات بنا کر دنیا بھر کی زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔“
نیسلے کے گلوبل انوویشن ڈائریکٹر گیرارڈو مازیو نے کہا کہ ”ہم قابل اور تخلیقی پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں تاکہ اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ یہ ایک ایسا دیرپا حل ہے جو ناصرف ماحول کی حفاظت کرے گا بلکہ آنے والے تمام سالوں کو زیادہ سرسبز اور زیادہ صاف بنانے میں مدد دے گا۔ اس کیساتھ ساتھ یہ کسانوں کیلئے ایک سستا اور موثر حل ہو گا جس سے وہ اپنی معاشی پریشانیوں کو بالائے طاق رکھ کر زمین کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے سکیں گے۔ ایسے ہی اقدامات ہینری کے مقاصد (لوگوں پر، معاشرے پر اور اس پوری دنیا پر مثبت اثرات) کی شاندار مثال ہیں۔

ہینری نیسلے


ہینری نیسلے ایک اوپن انوویشن پلیٹ فارم ہے جس کے توسط سے نیسلے برانڈ اور بزنس چیلنجز سے نمٹنے کی غرض سے نئے، جدید اور موثر حل نکالنے کیلئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم نیسلے کے ایک بڑے اور جدید اقدامات کیلئے بنائے گئے گروپ ”نیکسٹ“ کا حصہ ہے۔ یہ نیسلے کے بانی ہینری نیسلے کے نام پر بنایا گیا ہے جو پہلے منتظم تھے جنہوں نے اس معاشرے کے مسائل اور ضرورتوں کو مدنظر رکھا جہاں وہ رہ رہے تھے۔
ہینری پلیٹ فارم مصنوعات کی جدت، نئے اقدامات اور تخلیقی برانڈ مہم کیلئے مختلف کمپنیوں کو نیسلے سے اشتراک کی دعوت دے کر حقیقی کاروباری مواقع دیتا ہے۔ منتخب کردہ کمپنیوں کو اپنی مصنوعات لوگوں اور خاندانوں تک لانے کیلئے پچاس ہزار ڈالر اور اہم کاروباری مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ تنظیم کار کیلئے یہ کام محض ایک کلک کے فاصلے پر ہے۔ ایسے کسی بھی پراجیکٹ پر کام کرنے کیلئے henri.nestle.com وزٹ کیجئے یا پھر ذیل میں دئیے گئے نمبر اور ای میل ایڈریس پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔