گھر میں ٹی وی نہ ہو تو میاں بیوی کی ازدواجی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟ تازہ تحقیق کا نتیجہ جان کر آپ ابھی اپنا ٹی وی اُٹھا کر پھینک دیں گے

گھر میں ٹی وی نہ ہو تو میاں بیوی کی ازدواجی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟ تازہ ...
گھر میں ٹی وی نہ ہو تو میاں بیوی کی ازدواجی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟ تازہ تحقیق کا نتیجہ جان کر آپ ابھی اپنا ٹی وی اُٹھا کر پھینک دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقات میں ثابت کر چکے ہیں کہ سمارٹ فون اور دیگر ایسی جدید ڈیوائسز لوگوں کی ازدواجی زندگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اب امریکی سائنسدانوں نے ٹی وی کا ازدواجی زندگی کے لیے ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر لوگ اپنے گھروں سے ٹی وی ہی اٹھوا دیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کی یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو میاں بیوی رات کو دیر تک ٹی وی دیکھنے کے عادی ہوں ان کی ازدواجی زندگی ابتر ہو جاتی ہے۔ ایسے میاں بیوی ٹی وی نہ دیکھنے والوں کی نسبت ہفتے میں 6فیصد کم خلوت کے لمحات گزارتے ہیں۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 80ممالک سے 40لاکھ افراد کا 1990ءسے 2010ءتک ڈیٹا حاصل کیا اور ان کی ٹی وی دیکھنے کی عادت اور ازدواجی زندگی کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ 1990ءمیں جب ٹی وی اتنا عام نہیں تھا تب میاں بیوی مہینے میں اوسطاً 5بار ازدواجی فرائض ادا کرتے تھے لیکن 2010ءمیں یہ شرح کم ہو کر ماہوار3بار رہ گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق میں سمارٹ فون کے جنسی زندگی پر اثرات کو شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم ہمارا خیال ہے کہ سمارٹ فون لوگوں کی ازدواجی زندگی کا اصل قاتل ہو سکتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -