”پروٹوکول کے باعث جس عورت کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ تو۔۔۔“ عثمان بزدار کے دورہ ہسپتال کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

”پروٹوکول کے باعث جس عورت کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کا دعویٰ ...
”پروٹوکول کے باعث جس عورت کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ تو۔۔۔“ عثمان بزدار کے دورہ ہسپتال کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تحصیل ہسپتال میاں چنوں آمد کا دورہ کیا تو ایمرجنسی بلاک عوام کیلئے بند کرنے کی خبر سامنے آئی اور پھر یہ دعویٰ سامنے آ گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایمرجنسی میں آئی بچی کو بھی ایمرجنسی میں داخل ہونے سے روک دیا اور وہ جان کی بازی ہار گئی۔
سیکیورٹی گارڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر ایمر جنسی کا دروازہ لا ک کردیا تھا اور ایمرجنسی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہوگئی۔پروٹوکول نہ لینے کے تحریک انصاف اور نئی حکومت کے نعرے کے بعد پروٹوکول کی وجہ سے عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور ہر کوئی نئی حکومت کے دعوﺅں اور وعدوں کو بھی جھوٹا قرار دے رہا ہے مگر اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جس لڑکی اور بچی کو ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے دعوے کئے جا رہے تھے وہ اس وقت ہسپتال کے ایک بیڈ پر بیٹھی وزیراعلیٰ کو ہی مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے دیکھ رہی ہے جبکہ اس کی گود میں بچی بھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ ہسپتال کے ڈاکٹر کا بیان بھی منظرعام پر آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ لڑکی ناصرف ہسپتال کے اندر موجود تھی بلکہ اس کی بچی کو تسلی کیساتھ چیک بھی کیا گیا اور طبی امداد بھی فراہم کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکی جس کے باعث لڑکی بچی کو لے کر چلی گئی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔