سوشل میڈ یا پر گالم گلوچ کے بعد تجزیہ کار رؤف کلاسرا کی بیوی بھی میدان میں آگئیں ،اپنے شوہر کو بڑا مشورہ دے دیا

سوشل میڈ یا پر گالم گلوچ کے بعد تجزیہ کار رؤف کلاسرا کی بیوی بھی میدان میں ...
سوشل میڈ یا پر گالم گلوچ کے بعد تجزیہ کار رؤف کلاسرا کی بیوی بھی میدان میں آگئیں ،اپنے شوہر کو بڑا مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈ یا پر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بھی رائے پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا یا جانے لگا ہے ،ایک طرف سینئر صحافی سلیم صافی کے ساتھ سوشل میڈ یا صارفین نے خوب بدتمیزی کی تو ادھر تجزیہ کار رؤف کلاسرا کو بھی انہی مشکلات کا سامنا ہے ،اس ساری صورتحال سے تنگ آکر روف کلاسرا کو ان کی بیوی نے صحافت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر ‘‘ پر  سینئر تحقیقاتی صحافی رؤف کلاسرا نے بتا یا کہ میری بیوی کہتی ہے یہ کیسا پروفیشن ہے تم روزانہ بیس نئے دشمن بنا کر گھر اتے ہو؟ دوستوں کو دشمن بنا چکے ہو ،سوشل میڈیا پر ہر پارٹی تم سے ناراض اور ان کے ورکرز بدتمیزیاں کرتے ہیں، چھوڑو لعنت بھیجو ، کوئی اور کام کرو، یہ ملک اورعوام نہیں بدلیں گے تم،عامر بھائی،ارشد ایسے خود کو جلاتے رہو گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -