حکومت نے محمد سلیمان خان کو نیا ڈی جی انٹیلی جنس بیوروتعینات کر دیا

حکومت نے محمد سلیمان خان کو نیا ڈی جی انٹیلی جنس بیوروتعینات کر دیا
حکومت نے محمد سلیمان خان کو نیا ڈی جی انٹیلی جنس بیوروتعینات کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا،مہر خالد دادلک کو ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیکٹا کا کوآرڈینٹر تعینات کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق وفاقی حکومت میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے،وفاقی حکومت نے ڈاکٹر سلیمان خان کی بطور ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر سلیمان خان اس سے پہلے کوآرڈینٹر نیکٹا کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جبکہ وفاقی حکومت نے مہر خالد دادلک کو ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیکٹا کا کوآرڈینٹر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ محمد جہانزیب خان کو سیکریٹری ایف بی آر تعینات کر دیا گیا،محمد جہانزیب خان اس سے پہلے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔