مصر، پولیس نے 5مشتبہ جنگجو ہلاک کر دیئے

مصر، پولیس نے 5مشتبہ جنگجو ہلاک کر دیئے
مصر، پولیس نے 5مشتبہ جنگجو ہلاک کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (صباح نیوز)مصری پولیس نے آپریشن میں 5مشتبہ جنگجو ہلاک کر دیئے۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری پولیس نے آپریشن میں 5 مشتبہ جنگجو ہلاک کر دیئے، یہ ہلاکتیں مصر کے جنوبی پہاڑی علاقے میں قائم ایک خفیہ ٹھکانے کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران ہوئیں۔مصری سکیورٹی اہلکاروں نے فروری سے سینائی 2018 کے نام سے ایک فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں ابھی تک 250مشتبہ جنگجو اور 35فوجی مارے جا چکے ہیں۔