خلیج فارس پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: ایرانی جنرل

خلیج فارس پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: ایرانی جنرل
خلیج فارس پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: ایرانی جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (صباح نیوز)ایران کی ایلیٹ فورس پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر جنرل علی رضا نے کہا کہ خلیج فارس پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل علی رضا نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز پر ان کی بحری فوج کو مکمل غلبہ حاصل ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکی بحریہ کا اس علاقے سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ خلیج فارس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکومت کا اسی سمندری علاقے میں اپنا بحری بیڑہ موجود ہے تاکہ مال بردار بحری جہازوں کی نقل و حمل میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔