وہ ایک بات جو سب سے زیادہ خواتین اپنے شوہر سے چھپا کر رکھتی ہیں، وہ بات کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہوگی

وہ ایک بات جو سب سے زیادہ خواتین اپنے شوہر سے چھپا کر رکھتی ہیں، وہ بات کسی ...
وہ ایک بات جو سب سے زیادہ خواتین اپنے شوہر سے چھپا کر رکھتی ہیں، وہ بات کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک) بہت سے لوگوں کی زندگی میں کچھ ایسی باتیں بھی ہوتی ہیں جو شریک حیات کے سامنے ہرگز ظاہر نہیں کی جا سکتیں اور عموماً تمام عمر راز ہی رہتی ہیں۔ ناجائز معاشقے بھی ایک ایسی ہی بات ہے، جو اگرچہ مرد بھی چھپا کر رکھتے ہیں، مگر ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین کی ایک قابل ذکر تعداد تو اپنی زندگی کے اس خفیہ پہلو کی شریک حیات کو کبھی ہوا تک نہیں لگنے دیتیں۔
”دی مرر“ کے مطابق اس تحقیق کے دوران ہر چار میں سے ایک فرد نے تسلیم کیا کہ اس نے شریک حیات سے کوئی بڑی بات چھپارکھی ہے۔ اس سروے میں کل 2000 افراد شامل تھے جن میں سے 12 فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شریک حیات سے ایک بڑا راز چھپا رکھا ہے جبکہ مردوں میں سے 8 فیصد نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شریک حیات سے کچھ بہت اہم بات چھپائی ہوئی ہے۔ ہر 20 میں سے ایک فرد کا کہنا تھا کہ یہ راز اتنا بڑا ہے کہ اگر سامنے آجائے تو ان کی شادی شدہ زندگی کا ہی خاتمہ ہوجائے گا۔
یہ تحقیق ادارے لوٹولینڈ کی جانب سے کی گئی جس کی ترجمان لارا پیئرس کا کہنا تھا کہ ”یہ نتائج میرے لئے بھی کافی حیران کن ثابت ہوئے ہیں۔ آپ گھر دیر سے کیوں پہنچے یا شام کس کے ساتھ گزاری، اس کے بارے میں جھوٹ بولنا اور بات ہے لیکن خفیہ معاشقے چلانا اور ان کے متعلق شریک حیات کو بے خبر رکھنا بالکل دوسری بات ہے۔ یہ بات تشویشناک ہے کہ تقریباً 12 فیصد خواتین اور تقریباً 8 فیصد مرد یہ کام کررہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -