’میں اپنے کمرے میں گئی تو دیکھا کہ میری ساس میرے عروسی جوڑے کے ساتھ۔۔۔‘ شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن کے ساتھ اس کی ساس نے ایسا کام کردیا کہ تمام لڑکیوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

’میں اپنے کمرے میں گئی تو دیکھا کہ میری ساس میرے عروسی جوڑے کے ساتھ۔۔۔‘ شادی ...
’میں اپنے کمرے میں گئی تو دیکھا کہ میری ساس میرے عروسی جوڑے کے ساتھ۔۔۔‘ شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن کے ساتھ اس کی ساس نے ایسا کام کردیا کہ تمام لڑکیوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)شادی کے بعد تو لڑکیوں کو ساس کی ’ناپسندیدہ‘ باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اس برطانوی لڑکی کی بدقسمتی دیکھئے کہ شادی سے پہلے ہی اس کی ساس نے بھرپور یلغار کر دی، اور ایسی بھرپور کہ بیچاری لڑکی توبہ توبہ کر اُٹھی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ریڈٹ“ پر اس لڑکی نے اپنی شادی سے عین پہلے پیش آنے والے دردناک واقعات سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میری ہونے والی ساس نے میری شادی سے قبل اتنے مسائل کھڑے کئے ہیں کہ میں بتا نہیں سکتی۔ پہلے تو وہ اس بات پر خوش نہیں تھیں کہ ہم ہنی مون پر بیرون ملک جارہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی حادثہ ہوجائے گا۔ پھر وہ فضائی سفر کے کرائے کا سن کر بہت پریشان ہوئیں۔ پھر انہوں مہمانوں کی تعداد اور شادی کے اخراجات پر اعتراض اُٹھا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے میری تیاریوں میں مداخلت شروع کردی۔ انہوں نے میری شادی کی انگوٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پھر میرے عروسی لباس کی جانب متوجہ ہوتے ہوئے کہنے لگیں کہ ’تم کافی موٹی نظر آتی ہو، میرا خیال ہے شادی کا جو لباس تیار کیا گیا ہے تم اس میں پوری نہیں آﺅ گی۔“‘
بدقسمت دلہن کا کہنا ہے کہ وہ کسی نا کسی طرح یہ سب باتیں برداشت کر رہی تھی مگر پھر کچھ ایسا ہوا کہ بس حد ہی ہو گئی۔ اس بات کو اپنے لئے سب سے بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے یہ دلہن کہتی ہے کہ ” میں کچھ ضروری کاموں سے فارغ ہو کر واپس آئی مگر جب اپنے کمرے میں داخل ہوئی تو یہ دیکھ کر ساکت رہ گئی کہ میری ساس میرا عروسی لباس پہن کر خود کو آئینے میں دیکھ رہی تھی۔ وہ اپنے موٹے جسم کے ساتھ میرے عروسی لباس میں پھنسی ہوئی تھی اور اسے پہننے کی کوشش میں پیچھے سے اسے پھاڑ بھی چکی تھی جبکہ اس کی زپ بھی ٹوٹ گئی تھی۔ اس حرکت پر شرمندہ ہونے کی بجائے وہ مسکراتے ہوئے کہنے لگیں کہ ’میں تو بس یہ دیکھ رہی تھی کہ یہ تمہیں پورا آئے گا یا نہیں!‘ میں اتنی مایوس اور دکھی ہوئی کہ آپ کو بتانہیں سکتی۔ میں ایک لفظ بھی نہیں بول سکی اور خاموشی سے دروازہ بند کرکے کمرے سے باہر آگئی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -