جو شرمناک کام آج تک مرد لڑکیوں کے ساتھ کرتے تھے 20 سالہ لڑکی نے فٹ بال کے معروف کھلاڑی کے ساتھ کردیا

جو شرمناک کام آج تک مرد لڑکیوں کے ساتھ کرتے تھے 20 سالہ لڑکی نے فٹ بال کے معروف ...
جو شرمناک کام آج تک مرد لڑکیوں کے ساتھ کرتے تھے 20 سالہ لڑکی نے فٹ بال کے معروف کھلاڑی کے ساتھ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک) معروف آسٹریلوی فٹ بالر ڈین سوان کی برہنہ ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوئی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا مگر اب یہ ویڈیو لیک کرنے والے کی شناخت سامنے آئی ہے تو اُس سے بھی بڑا ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ لیک ہونے والے ویڈیو کلپ میں ڈین ایک لڑکی کے ساتھ برہنہ نظر آتے ہیں تاہم لڑکی کی شناخت واضح نہیں ہے۔


ڈین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ویڈیو کے لیک ہونے پر پولیس کو شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ وہی لڑکی ہے جو ویڈیو میں ڈین کے ساتھ موجود ہے اور اسی نے خفیہ طور پر ویڈیو بنانے کے بعد اسے انٹرنیٹ پر لیک کر دیا تھا۔


گرفتار کی گئی لڑکی کے خلاف قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے دو سال قید کی سزاہوسکتی ہے۔ وکٹوریہ پولیس کے مطابق لڑکی نے ڈین کی اجازت کے بغیر اس کی برہنہ ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی جوقانون کی صریحاً خلاف ورزی اور قابل سزا جرم ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -