”بس میریاں آنیا ں جانیاں ویکھ اور ایک ہیلی کاپٹر۔۔۔“حکومت کی 10روز ہ کارکردگی پر میا ں جاوید لطیف نے دلچسپ تبصرہ کرڈالا

”بس میریاں آنیا ں جانیاں ویکھ اور ایک ہیلی کاپٹر۔۔۔“حکومت کی 10روز ہ ...
”بس میریاں آنیا ں جانیاں ویکھ اور ایک ہیلی کاپٹر۔۔۔“حکومت کی 10روز ہ کارکردگی پر میا ں جاوید لطیف نے دلچسپ تبصرہ کرڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ حکومت نے پہلے دس دن میں ایک نوکری نہیں دی اور نہ ہی ایک دمڑی حکومتی خزانے میں آئی ہے ،بس ”میریاں آنیا ں جانیاں دیکھ“اس کے علاوہ کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان حکومت بنانے سے قبل جو فرمایا کرتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینگے اور سودن میں دوسو ارب ڈالر لیکر آئیں گے ۔ اس حساب کے مطابق پہلے دس دن میں دس ہزار نوکریا ں دینی تھیں، ابھی تک ایک نوکری نہیں دی اور ایک دمڑی بھی پاکستان میں نہیں آئی ۔ حکومت کے پہلے دس دن میں ان کی اصلاحات یہی ہیں کہ ”میریاں آنیا ں جانیا ں ویکھ“اس کے علاوہ توانائی بحران اور کسی معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ عمران خان کو امریکی وزیرخارجہ کا فون سننے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ اور اب وضاحتیں دی جارہی ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ پروٹوکول اورخاور مانیکاکے حوالے سے بات ہورہی ہے ۔ حکومتی وزیر کہہ رہے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کا فی کلو میٹر 55روپے خرچہ آتاہے اگر اتنا کم خرچہ آتاہے تو ایک ہیلی کاپٹر مجھے بھی لے دیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے کوئی حیرانگی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیں ووٹ کیوں نہیں دے رہی ؟ یہ مستفید ہورہے ہیں اور ایک صوبے میں ان کی حکومت ہے ۔ہم پیپلز پارٹی سے یہ توقع رکھتے تھے کہ جو خود کواپوزیشن کہتاہے وہ ایک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا ہوگا ۔

مزید :

قومی -