مولانا فضل الرحمان کیاکررہے تھے اور مسلم لیگ ن نے ان کو کیا بنادیا؟ناز بلوچ نے یہ بات کرکے دل کے پھپھولے پھوڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کیاکررہے تھے اور مسلم لیگ ن نے ان کو کیا بنادیا؟ناز بلوچ ...
مولانا فضل الرحمان کیاکررہے تھے اور مسلم لیگ ن نے ان کو کیا بنادیا؟ناز بلوچ نے یہ بات کرکے دل کے پھپھولے پھوڑ دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ فضل الرحمن صدارتی انتخاب کے حوالے سے اپوزیشن کے درمیان سہولت کار کرداراداکر رہے تھے لیکن مسلم لیگ ن نے ان کو صدار تی امیدوار بنادیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہاکہ اپوزیشن میں تمام جماعتوں کی سوچ الگ الگ ہے اور ہر ایک کا اپنا مختلف نقطہ نظر ہوتاہے ۔ مولانا فضل الرحمن صدارتی انتخابات کے معاملے پر سہولت کار کاکردار اداکررہے تھے کہ مسلم لیگ ن نے ان کو صدر کا امیدوار ہی بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی جتنی غلطیاں کردی ہیں وہ کافی ہیں۔ ان کی کابینہ ہی دیکھ لیں جس میں وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے قرضے معاف کروائے ان کو وزیر بنادیا گیا ۔ مشرف دور کے آزمائے ہوئے لوگوں کوساتھ ملا کر نیا پاکستان بنانے کی سمجھ نہیں آرہی ۔

مزید :

قومی -