”میرے نزدیک وزیراعظم کا جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرنا کوئی خبر نہیں اور۔۔۔“ سلیم صا فی نے ناقابل یقین بات کہہ دی، جان کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

”میرے نزدیک وزیراعظم کا جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرنا کوئی خبر نہیں ...
”میرے نزدیک وزیراعظم کا جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرنا کوئی خبر نہیں اور۔۔۔“ سلیم صا فی نے ناقابل یقین بات کہہ دی، جان کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرنا خبر ہے نا ہمیں خبر بنانی چاہئے مگر بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے خود ان چیزوں کو خبر بنا دیا ہے، جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرنا وزیراعظم کا حق ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے سلیم صافی سے سوال پوچھا کہ وزیراعظم کی سادگی مہم کامیاب ہو گی یا مزید تنقید کا باعث بنے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس میں رہنے کا فیصلہ کیا مگر وہ وزیراعظم ہاﺅس میں ہی رہ رہے ہیں۔
وزیراعظم ہاﺅس کے گیٹ کے اندر کے پورے علاقے کو وزیراعظم ہاﺅس کہتے ہیں اور اس کی شان یہی ہے کہ اس کے بڑے بڑے لان ہیں، سیکیورٹی اور پروٹوکول کی بڑی بڑی چیزیں ہیں، اس میں سوئمنگ پول ہیں، اس کے اندر سٹاف رہتا ہے، کانفرنس روم ہے، مہمانوں کیلئے انتظام ہوتا ہے، وزیراعظم ہاﺅس کے اندر وزیراعظم کے رہنے کا گھر ہوتا ہے، اس کیساتھ ملٹری سیکرٹری کا گھر ہوتا ہے اور دونوں گھر ہی تین سے چار کمروں پر مشتمل ہوتے ہیں، پھر پرنسپل سیکرٹری کا گھر ہوتا ہے، عمران خان پہلے دن سے وزیراعظم ہاﺅس میں رہ رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کا دعویٰ غلط ہے ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔


سلیم صافی نے کہا کہ ملٹری سیکرٹری کوئی معمولی چیز نہیں ہوتے، ایک تو وہ آرمی کے کرنل ہوتے ہیں اور وزیراعظم کے سیکرٹری ، ان کے گھر میں بھی ہر تعیش کی وہ چیز ہوتی ہے جو وزیراعظم کے ہاﺅس میں ہوتی۔ اس روز بھی میں نے چار باتیں کی تھیں، ایک نواز شریف کے اخراجات، دوسرا ہیلی کاپٹر کے استعمال کی بات کی تھی کہ وہ بنی گالہ اور وزیراعظم ہاﺅس کے درمیان ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں، تیسرا عمران خان کا بیڈ بدلنے کی بات کی تھی اور چوتھی بات کی تھی کہ اگلے روز اپنے ایم این ایز کے لئے عشائیے کافیصلہ کیا اور 250 بندوں کے عشائیے کی لسٹ دیدی گئی حالانکہ ایم این ایز 160 قریب ہیں۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اگرچہ دیگر معاملات پر ان کی طرف سے خاموشی چھائی ہے مگر شکر ہے ہیلی کاپٹر والے مسئلے پر انہوں نے بہت اچھی تعویلیں بیان کرنا شروع کر دی ہیں۔ چونکہ لیڈر کو دعوﺅں میں تولا جاتا ہے مگر میرے نزدیک وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرنا خبر ہے نا ہمیں خبر بنانی چاہئے، بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے خود ان چیزوں کو خبر بنا دیا ہے، یہ ان کا حق ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کریں البتہ ہم اس بات پر مشکور ہیں کہ ابھی تک خاور مانیکا کو ہیلی کاپٹر نہیں دیا گیا اور ان کے بچے بھی ابھی تک ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کر رہے تو یہ بھی بڑی سادگی اور بڑی غنیمت ہے۔