فواد چوہدری نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر آنے والا خرچ کہاں سے دیکھا تھا؟ ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

فواد چوہدری نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر آنے والا خرچ کہاں سے ...
فواد چوہدری نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر آنے والا خرچ کہاں سے دیکھا تھا؟ ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے ہونے والا خرچ گوگل پر سرچ کیا تھا لہٰذا آپ بھی گوگل کرکے دیکھ لیں پتہ چل جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءخورشید شاہ نے کچھ روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان روزانہ دو مرتبہ بنی گالے سے وزیراعظم ہاﺅس ہیلی کاپٹر کے ذریعے آتے جاتے ہیں جس پر 3 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ خورشید شاہ کی بات کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پی ایم ہاؤس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچہ 50 سے 55 روپے ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا اور صارفین کی جانب سے ناصرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ بہت سے لطائف بھی بنا دئیے گئے اور خوب طنز کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کی جس میں ان سے وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے خرچے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے ہونے والے خرچ سے متعلق گوگل پر سرچ کیا تھا لہٰذا آپ بھی گوگل کرکے دیکھ لیں پتہ چل جائے گا، عمران خان وزیر اعظم ہیں کیا وہ ٹیکسی پر بنی گالہ جائیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال وی آئی پی کلچر نہیں، عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہیں، یا تو وزیر اعظم سیکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ بنی گالا جائیں یا پھر ہیلی کاپٹر پر۔