وزیراعلیٰ پنجاب نے جس جہاز میں سفر کیا وہ کس کا ہے اور ان کی فیملی کیوں ساتھ تھی؟ فواد چوہدری کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی، جان کر عمران خان کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

وزیراعلیٰ پنجاب نے جس جہاز میں سفر کیا وہ کس کا ہے اور ان کی فیملی کیوں ساتھ ...
وزیراعلیٰ پنجاب نے جس جہاز میں سفر کیا وہ کس کا ہے اور ان کی فیملی کیوں ساتھ تھی؟ فواد چوہدری کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی، جان کر عمران خان کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے گھر والوں کی جہاز میں بیٹھے تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا اور سادگی کے دعوے کرنے والی جماعت کے وزیراعلیٰ کی جانب سے جہاز میں سفر کرنے پر تنقید شروع ہو گئی۔
ان تصاویر سے اٹھنے والا طوفان ابھی تھما نہیں تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی اور یقینا وزیراعظم عمران خان بھی اس انکشاف کے بارے میں جان کر یقین نہیں کر پائیں گے۔ فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جہاز استعمال کرنے میں کسی کو کوئی مسئلہ ہونا چاہئے۔
فواد چوہدری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ”اپنا“ جہاز ہے اور ظاہر ہے اگر وہ اس میں سفر کریں گے تو یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ خالی لے آئیں یا بھر کر لے آئیں۔ وزیراعظم نے اگر وزیراعلیٰ کو طلب کیا ہے تو انہیں گاڑی پر آنا چاہئے تھا اور ہیلی کاپٹر پر نہیں آنا چاہئے تھا۔

فواد چوہدری کی جانب سے ایسا کہے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دو موقف سامنے آئے کہ ان کے کہنے کا مطلب تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہی جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرتا ہے تو اس لئے فواد چوہدری نے اس جہاز کو ان کا ”اپنا“ قرار دیا جبکہ دوسرا موقف یہ اپنایا گیا کہ جہانگیر ترین کی طرح عثمان بزدار کا بھی اپنا ذاتی جہاز ہے تاہم اس حوالے سے وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ فواد چوہدری کا کہنے کا مطلب کیا تھا، لہٰذا اس کی وضاحت ضروری ہے۔
ابھی یہ بحث جاری تھی کہ معروف صحافی ثناءبچہ کی جانب سے عثمان بزدار کی جہاز میں بیٹھے وہی تصویر شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل تھی لیکن انہوں نے اس کیساتھ جو کیپشن لکھا اس نے سب کو حیران پریشان کر دیا۔ ثناءبچہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”بجلی نہ سہی۔۔۔ میرے پاس اپنا پرائیویٹ جیٹ ہے! واہ رے پسماندگی!“