بھارت کی خوبصورت ترین خاتون سیاستدان نے پارٹی قیادت پر سنگین ترین الزامات لگاتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

بھارت کی خوبصورت ترین خاتون سیاستدان نے پارٹی قیادت پر سنگین ترین الزامات ...
بھارت کی خوبصورت ترین خاتون سیاستدان نے پارٹی قیادت پر سنگین ترین الزامات لگاتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کی معروف سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کی خوبرو خاتون ترجمان پنکھڑی پاٹھک نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہو نے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں ہونیوالی ’’سیاست ‘‘سے میرا دم گھٹنے لگا ہے، ذات پات، مذہب اور جنس پر جو نکتہ چینیاں ہورہی ہیں اس سے سمجھوتہ کرکے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں۔


بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنکھڑی پاٹھک کا کہنا تھا کہ وہ8سال قبل پارٹی کی پالیسیوں اور نوجوان قیادت سے متاثر ہوکر اس سے منسلک ہوئی تھی لیکن آج نہ وہ جذبہ ہے اور نہ ہی قیادت، پارٹی میں ہونیوالی سیاست سے میرا دم گھٹنے لگا ہے، ذات پات، مذہب اور جنس پر جو نکتہ چینیاں ہورہی ہیں اس سے سمجھوتہ کرکے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں۔پنکھڑی نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے متعلق مختلف افواہیں پھیلائی جائیں گی لیکن میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں کسی سیاسی جماعت سے رابطے میں نہیں ہوں اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ ہے،اب میں اپنی ادھوری تعلیم مکمل کرنے کی کوشش کرونگی۔ انہوں نے کہاکہ اصولوں اوراپنے دفاع کی جنگ نہیں لڑسکتی تو معاشرے کے ضرورتمندوں کی لڑائی کیسے لڑسکوں گی؟کسی شخص یا جماعت سے اعتماد اٹھ جائے تو علیحدگی اختیار کرلینا ہی بہتر ہوتا ہے، سیاست ہی سب کچھ نہیں، معاشرے کی خدمت کیلئے اور بھی ذرائع ہیں۔