تاجک طیاروں کی افغانستان سے ملحقہ سرحدی گاؤں پر بمباری،6سمگلر ہلاک

تاجک طیاروں کی افغانستان سے ملحقہ سرحدی گاؤں پر بمباری،6سمگلر ہلاک
تاجک طیاروں کی افغانستان سے ملحقہ سرحدی گاؤں پر بمباری،6سمگلر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(این این آئی)افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک تاجکستان کے طیاروں نے ایک جھڑپ کے دوران 2 تاجک سرحدی محافظوں کے ہلاکت کے افغانستان کی سرحد کے اندر بم برسائے اور منشیات کے 6 سمگلروں کو ہلاک کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے تخار کے عہدے داروں نے کہا دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع ضلع درقد میں ایک دریا کے قریب ایک چھوٹے جنگل میں طالبان اور منشیات کے سمگلر بہت متحرک ہیں۔تخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری نے کہا کہ طالبان اور سمگلروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جن کا دائرہ تاجکستان کے سرحدی محافظوں تک پھیل گیا۔جھڑپوں میں 2 تاجک گارڈز کی ہلاکت کے بعد تاجک فورسز نے طیاروں کے ذریعے بم برسانے کے بعد بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی۔
مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ فضائی حملے یا تو تاجک فورسز نے کیے یا پھر روسی طیاروں نے۔ روسی اور تاجک عہدے داروں نے تخار میں بم گرانے سے انکار کر دیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے کہاکہ جھڑپیں منشیات کے سمگلروں اور تاجکستان کے سرحدی محافظوں کے درمیان ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں کو ہمسایہ ملکوں کے ساتھ لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔افغانستان اور ہمسایہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔