بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے دنیا بھر کے عوام مستفید ہوں گے : چینی صدر

بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے دنیا بھر کے عوام مستفید ہوں گے : چینی صدر
بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے دنیا بھر کے عوام مستفید ہوں گے : چینی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی )چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر عالمی کھلے پن اور تعاون میں چین کی شمولیت،عالمی اقتصادی انتظامی نظام کی بہتری،عالمی سطح پر مشترکہ ترقی و خوشحالی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے حوالے سے چین کی جانب سے پیش کردہ فارمولہ بن رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جو بھی اس میں حصہ لینا چاہتا ہے،چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ5 برسوں میں چین اور بلیٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان صرف اشیا کی خریداری کی مد میں تجارتی حجم5 ٹریلین امریکی ڈالرز تک جا پہنچا ہے جبکہ بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت60ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے اور مختلف ممالک میں2 لاکھ سے زائد روز گارکے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔