یمن میں حوثیوں نے 60 افراد کو اغوا کر لیا 

یمن میں حوثیوں نے 60 افراد کو اغوا کر لیا 
یمن میں حوثیوں نے 60 افراد کو اغوا کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(آئی این پی )یمن میں ذمار صوبے میں حوثی باغیو ں نے 60 افراد کو اغوا کر لیا،اغوا شدگان کو جیل میں ڈال کر جابرانہ و ظالمانہ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ 
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمن میں ذمار صوبے کے ضلعے جہران میں حوثی باغیو ں نے الخربہ گاوں کے درجنوں افراد کو اغوا کر لیا۔قبائلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حوثی باغیو ں کے جتھوں نے الخربہ گاں کے شدید محاصرے کے بعد 60 سے زیادہ شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ حوثی باغیو ں نے ان شہریوں کو یرغمال کے طور پر گرفتار کیا اور پھر ذمار کی مرکزی جیل میں ڈال دیا جہاں ان کے ساتھ جابرانہ انداز سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ذرائع نے واضح کیا کہ حوثی باغیو ں کی جانب سے الخربہ گاوں کے لوگوں کا تعاقب اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذمار صوبے میں حوثی باغیو ں کے گورنے قبائلی شیخ کے گھر جا کر انہیں پابند کیا کہ "مطلوبہ افراد" کو 24 گھنٹوں کے اندر حوالے کر دیا جائے۔واضح رہے کہ الخربہ گاوں کے قبائلی افراد اور حوثی باغیو ں کے عناصر کے درمیان جھڑپیں بھڑک اٹھی تھیں۔ جھڑپوں کی وجہ حوثی باغیوں کی جانب سے الخربہ گاوں پر دھاوے کی کوشش تھی جبکہ اس دوران ایک حوثی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔