ٹی وی اداکاروں نے سینما کی بحا لی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے : عائشہ عمر

ٹی وی اداکاروں نے سینما کی بحا لی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے : عائشہ عمر
ٹی وی اداکاروں نے سینما کی بحا لی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے : عائشہ عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ٹی وی اداکاروں نے سینما کی بحا لی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات مطابق عائشہ عمر پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں، وہ ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اعلی معیار کے سکرپٹ پر مبنی فلموں میں کام کرنا پسند کر تی ہوں۔ کم فلمیں کرنا پسند کرتی ہوں لیکن فلموں کا سکرپٹ اعلی معیار کا ہونا چائیے۔عائشہ عمر نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ ٹی وی اداکاروں نے سینما کی بحا لی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ان کے مطابق ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں آمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

تفریح -