ترقی کے نئے روڈ میپ کا آغاز ہو گیا ہے ،حقیقی تبدیلی کے آثار بھی جلد نمایاں ہوں گے:سردارعثمان بزدار

ترقی کے نئے روڈ میپ کا آغاز ہو گیا ہے ،حقیقی تبدیلی کے آثار بھی جلد نمایاں ...
 ترقی کے نئے روڈ میپ کا آغاز ہو گیا ہے ،حقیقی تبدیلی کے آثار بھی جلد نمایاں ہوں گے:سردارعثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا محور صرف اور صرف عوامی خدمت اور ملکی ترقی و خوشحالی ہے ، ترقی کے نئے روڈ میپ کا آغاز ہو گیا ہے اور حقیقی تبدیلی کے آثار بھی جلد نمایاں ہوں گے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق وطن عزیز کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے ہر شعبہ میں اپنا بھر پور اور منفرد کردار ادا کرنا ہوگا ، پاکستان تحریک انصاف کی ہر ممکن کوشش ہے کہ اس مقصد کے حصول کیلئے پوری لگن اور دیانتداری کے ساتھ محنت کی جائے۔

پاکپتن آمد پر کینال ریسٹ ہاوس میں تحریک انصاف کی سیاسی قیادت اور نومنتخب اراکین سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی ہے جس کیلئے ڈاکٹرز اور اساتذہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا ، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اختیار دے دیا گیا ہے کہ تحصیل اور ضلعی سطح پر ڈاکٹرز کی فوری بھرتی کریں تاکہ مریضوں کو پیش آنیوالی مشکلات دور ہو سکیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یقین دلایا کہ ضلع پاکپتن کی ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کیا جائے گا اور شہری و دیہی آبادی کی یکساں ترقی کیلئے وسائل فراہم کیے جائیں گے ۔سردار عثمان بزدار نے مزید کہاکہ لوکل گورنمنٹ فنڈز آڈٹ کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ ترقیاتی سکیموں میں کام کے معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ماضی میں ہونیوالی کوتاہیاں کی نشاندہی ہو سکے۔