’طلال چوہدری مریم کا پیغام لے کر لندن گئے ہیں، نواز شریف کے صاحبزادوں کے پاس اہم ویڈیو ہے جو انڈیا کے کسی چینل پر چل سکتی ہے‘ عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

’طلال چوہدری مریم کا پیغام لے کر لندن گئے ہیں، نواز شریف کے صاحبزادوں کے پاس ...
’طلال چوہدری مریم کا پیغام لے کر لندن گئے ہیں، نواز شریف کے صاحبزادوں کے پاس اہم ویڈیو ہے جو انڈیا کے کسی چینل پر چل سکتی ہے‘ عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں کے پاس اہم شخصیت کی ویڈیو ہے اور خدشہ ہے کہ یہ انڈیا کے کسی چینل پر چل سکتی ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ طلال چوہدری لندن گئے ہوئے ہیں، وہ مریم نواز کا پیغام لے کر گئے ہیں۔ ’ طلال چوہدری ، نواز شریف کے صاحبزادے کو ملا اور کہا کہ یہ حالات ہوگئے ہیں اب آپ اپنی اگلی چال چلیں، ان کے پاس ایک بیگ تھا، اپنے 2 دوست انہوں نے ہوٹل سے باہر کھڑے رکھے، مریم کا کون سا پیغام لے کر گیا؟سیل بیگ تھا، یہ کس کو دیا گیا ؟ وہ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل سے متعلق ایک پیغام لے کر گئے ہیں۔‘
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ آج طلال چوہدری کی اسحاق ڈار سے ملاقات ہونی ہے، اس میں طے کیا جائے گا کہ وہ اب پاکستان کے کس ادارے کو ٹارگٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔
سینئر صحافی نے حسین اور حسن نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ اہم شخصیت کے 2 صاحبزادے لندن میں رہ رہے ہیں جو عالمی شخصیات سے رابطے کر رہے ہیں۔ ان کے پاس ایک اہم شخصیت کی ویڈیو ہے اور خدشہ ہے کہ وہ ویڈیو انڈیا کے کسی چینل پر نہ چل جائے ۔ طلال چوہدری جس دوست کے پاس رہ رہے رہیں انہوں نے اسے کہا کہ ان کے ارادے بہت خطرناک ہیں ، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔