ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے لئے پرعزم،معشیت کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پرقائم کرنے اوراسے ایک اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے میں پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں البارکہ بنکنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعدنان احمد یوسف وفد کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنکاری کا شعبہ مضبوط وفعالہے تاہم سخت اقتصادی حالات کی وجہ سے اس شعبے کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ معشیت کی احیائے نو اور مضبوطی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صدرملکت نے وفد کو بتایا کہ کاروبارمیں آسانیوں کے حوالہ سے بین الاقوامیانڈکس میں پاکستان کی پوزیشن میں کافی بہتری آئی ہے۔ صدر نے پاکستان میںشریعہ سے متعلق مصنوعات وخدمات کی فراہمی میں البارکہ بنک کے کردارکیتعریف کی۔ البارکہ بنکنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعدنان احمد یوسف نے اسموقع پر بتایا کہ اسلام نے جو مالیاتی نظام پیش کیاہے اس میں سود کےخاتمہ کو یقینی بنایا گیاہے اورنفع ونقصان کی بنیاد پر منافع اوردولت کےمنصفانہ تقسیم وترسیل پرزوردیا گیاہے ۔انہوں نےکہاکہ البارکہ اسلامک بنکپاکستان،البارکہ اسلامک بنک بحرین اورایمرٹس گلوبل اسلامک بنک پاکستانکےادغام سےالبارکہ بنک پاکستان لیمیٹڈکاقیام عمل میں لایاگیاہے،ادغام
کے بعد 30 اکتوبر2010 سے بنک نے پاکستان میں خدمات کی فراہمی کاآغاز کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ البارکہ بنک پاکستان لیمیٹڈ پاکستان میںکارپوریٹ ، چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبار اورکنزیومرسروس سمیت کئیشعبوں میں مرابحہ، اجارہ، مشارکہ، اسلامک ایکسپورٹ ری فنانس سمیتشریعہ مصنوعات وخدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔