ایٹمی ریاست کے سربراہ کے طورپر یو ٹرن کی سیاست بہت خطرناک ہوگی، سینیٹرعاجز دھامرا کی تنبیہ

ایٹمی ریاست کے سربراہ کے طورپر یو ٹرن کی سیاست بہت خطرناک ہوگی، سینیٹرعاجز ...
ایٹمی ریاست کے سربراہ کے طورپر یو ٹرن کی سیاست بہت خطرناک ہوگی، سینیٹرعاجز دھامرا کی تنبیہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامرا نے کہاہے کہ بطور ایک نیوکلیئر ریاست کے سربراہ کے عمران خان نے یوٹرن کی سیاست کی تو یہ ملک کے لئے بہت خطرنا ک ہوسکتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عاجز دھامرانے کہا کہ عمران نیازی صاحب اپوزیشن پارٹی کے سربراہ کے طور پر یوٹرن لے لے کر اقتدار تک آگئے اور اب وہ اگر ملک کے سربراہ کے طورپر یوٹرن لے رہے ہیں جو ملک کے لئے خطرناک ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور ایک نیوکلیئر ریاست کے سربراہ کے عمران خان نے یوٹرن کی سیاست کی تو یہ ملک کے لئے بہت خطرنا ک ہوسکتا ہے۔ عمران خان اس ملک کے لئے بہت خطرنا ک ہیں، ان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر یوٹرن لیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کہتا تھا کہ میں جیت کر مسئلہ کشمیر حل کردوں گا اور عمران خان کہتے تھے کہ میں مودی کی جیت کیلئے دعا گو ہوں ، مودی جیت گیا اور مسئلہ کشمیر حل کردیا۔

مزید :

قومی -