جیو نیوز کے انٹرٹینمنٹ ڈیسک کی انچارج نادیہ فیصل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

جیو نیوز کے انٹرٹینمنٹ ڈیسک کی انچارج نادیہ فیصل طویل علالت کے بعد انتقال ...
جیو نیوز کے انٹرٹینمنٹ ڈیسک کی انچارج نادیہ فیصل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی جیو نیوز سے وابستہ لائف سٹال رپورٹر اور جیو نیوز کے انٹرٹینمنٹ ڈیسک کی انچارج نادیہ فیصل طویل لڑائی کے بعد کینسر سے جنگ ہار گئیں۔

اپنے دوستوں اور کولیگز میں نینی کے نام سے مشہور نادیہ فیصل انٹرٹینمٹ نیوز انڈسٹری سے طویل عرصے تک وابستہ رہیں اور اس دوران مختلف چینلز میں کام کرتی رہیں۔ وہ گزشتہ 13 برس سے جیو نیوز میں انٹرٹینمنٹ ڈیسک کی انچارج کے طور پر موسیقی، فلم ، آرٹ ، تھیٹر اور فیشن کے حوالے سے رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

نادیہ فیصل کے شوہر معروف فلم اینڈ میوزک پروڈیوسرفیصل رفیع نے اپنی بیوی کے انتقال کی خبر ٹوئٹر پر دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ’ پیارے دوستو ، میری اہلیہ نادیہ فیصل جنہیں آپ میں سے زیادہ تر لوگ نینی کے نام سے جانتے ہیں، کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہیں، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، انہیں اپنی یادوں اور دعاﺅں میں یاد رکھیں۔‘

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منگل کو انتقال کرجانے والی نادیہ فیصل کی نماز جنازہ بدھ کے روز ظہر کی نماز کے بعد سی ویو ایریا کی مبارک مسجد میں ادا کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -