ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلئے صوبہ بھر میںمہم تیزکر نے کا فیصلہ

  ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلئے صوبہ بھر میںمہم تیزکر نے کا فیصلہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت '' ہیپاٹائٹس فری پنجاب ''کیلئے گور نر ہاو¿س میں اہم ا جلاس میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلئے صوبہ بھر میں آگاہی مہم کو تیزکر نے کا فیصلہ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں مفت انسداد ہیپاٹائٹس کیمپ لگائے جائیں گے۔'17ستمبر کو (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

صوبہ بھر میں مریضوں کی حفاظت کا دن بھی بھر پور طر یقے سے منا جائیگا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات کے لئے پنجاب حکومت نے اس سال 1ارب50کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کیے ہیں،این جی اوز کیساتھ ملکرہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے اقدامات بھی کیے جائیں جائیں گے۔عوام کو ہیپاٹائٹس جیسی خطر ناک بیماریوں سے بچانے کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی لازمی ہوچکی ہے اور ہم ''پنجاب آب پاک اتھارٹی ''کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت گور نر ہاو¿س لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،پر نسپل سیکرٹری ٹوگور نر پنجاب بابرحیات تارڑ،سیکرٹری سپیشلائزاڈ ہیلتھ کئیر مومن آغا،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ زاہد اختر زمان،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان یونس سمیت دیگر شر یک ہوئے۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے احکام نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے حوالے سے صوبے بھر میں مہم جاری ہے جسکے دوران اب تک55 ہزار سے زائد بیوٹی سیلون اور حجام کی دکانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے اور انہیں حفطان صحت کے اصولوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ اجلا س سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سمیت70فیصد بیماریوں کی بنیادی وجہ پینے کا گندہ پانی ہے،غیر معیاری انتقال خون، آلودہ آلات جراحی اور حجامت کے لئے استعمال ہونے والے اوزار ہیپاٹائٹس بی اور سی کے پھیلنے کی وجہ ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض سے بچا جا سکتا ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کیلئے آگاہی مہم کو مزید کیا جائے۔ ا±نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی بن چکی ہے انشاء اللہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کیساتھ ساتھ پانی کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،پنجاب کے مختلف علاقہ جات میں مفت انسداد ہیپاٹائٹس کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو بہتر علاج گاہیں بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

ہیپاٹائٹس اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -