جمہوریت کے استحکام کیلئے ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہم ‘ سمیع اﷲ چوہدری

  جمہوریت کے استحکام کیلئے ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہم ‘ سمیع اﷲ چوہدری

  

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ بہاول پور کے ذرائع ابلاغ نے خطہ کے عظیم الشان، درخشندہ، تہذیبی و ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے کے لئے قابل فخر خدمات سرانجام دی ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مقامی اخبار کے بیورو آفس اور ایڈورٹائزنگ کمپنی کی افتتاحی تقریب کے موقع پربطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔افتتاحی (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات ، صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر، جنید نذیر ناز،ذیشان لطیف،چوہدری مرتضیٰ،محمد جعفر، پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما طاہر جانباز ودیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے مضبوط، مستحکم اور توانا ذرائع ابلاغ کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان کے جمہوری کلچرکی فکری اور علمی آبیاری کے لئے ذرائع ابلاغ کی خدمات ہمارا قابل فخر سرمایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ذرائع ابلاغ کی ترویج و ترقی کو جمہوریت کے فروغ و استحکام کے لئے ناگزیر سمجھتی ہے اور اس سلسلہ میں صوبائی وزیر خوراک نے بیورو آفس کے اجراءپرذیشان لطیف کو مبارکباد پیش کی۔بہاول پور میں قیام کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر دعا کی اور اس کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

سمیع اﷲ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -