احساس پروگرام‘ بزرگوں ‘ معذوروں کی فلاح پر 16 ارب 80 کروڑ خرچ کرنیکا فیصلہ

  احساس پروگرام‘ بزرگوں ‘ معذوروں کی فلاح پر 16 ارب 80 کروڑ خرچ کرنیکا فیصلہ

  

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب احساس پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 16ارب 80کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پسماندہ اور محروم طبقات کی مالی امداد کرنے کے ویژن کی عملی تعبیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے ایک وفد سے گفتگو(بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

کرتے ہوئے کیا۔ایم این اے فاروق اعظم ملک نے کہا کہ پنجاب احساس پروگرام کے تحت بزرگ شہریوں، معذور افراد ، بیواﺅں، یتیم بچوں کی کفالت، فنکاروں اور ہنرمندوں کی مالی امداد ،معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت ،خواجہ سراﺅں کی فلاح وبہبود، تیزاب گردی جیسے سنگین جرم کا شکار افراد کی بحالی اور خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے وسیع تر اور جامع فلاحی پروگرام پراربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع کئے گئے پنجاب احساس پروگرام سے بزرگ شہریوں، خواتین، یتیم بچوں ، بیواﺅں اور معاشی وسماجی اعتبار سے محروم طبقات کی معاشی مشکلات کم کرنے کے لئے دور رس،مثبت اور تعمیری اثرات مرتب ہوں گے۔

احساس پروگرام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -