سمر کیمپ سے طالبعلم آوٹ‘ وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی‘ ڈین ڈاکٹر شوکت ملک‘ پرنسپل گیلانی لاء کالج‘ آصف صفدر کو شوکاز نوٹس‘ آج عدالت طلبی

      سمر کیمپ سے طالبعلم آوٹ‘ وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی‘ ڈین ڈاکٹر شوکت ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی) سول جج ملتان نے عدالتی حکم کے باوجود طالب علم کو سمر کیمپ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے پر وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ڈین پروفیسر(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ڈاکٹر شوکت ملک اور پرنسپل گیلانی لاء کالج آصف صفدر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں لیہ کے رہائشی و طالب علم زکریا یونیورسٹی محمد فراز نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار نے دعویٰ استقرار حق و حکم امتناعی دائر کیا تھا کہ گیلانی لا کالج میں درخواست گزار نے پانچ سالہ پروگرام میں داخلہ لیا اس دوران سمیسٹر دو کے امتحان میں معلوم ہوا کہ دو مضامین میں فیل کر دیا گیا ہے اسی طرح سے سمیسٹر تین میں پھر درخواست گزار کو ایک مضمون میں فیل کر دیا گیا تھا بعد ازاں رزلٹ آنے سے قبل درخواست گزار نے سمر۔کیمپ کے لیے درخواست گزاری تو کالج انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ڈراپ کردیا،جس پر فاضل عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو ڈراپ کرنے سے روکنے اور مذکورہ حکام کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے اور سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی. جس پر درخواست گزار کالج پرنسپل آصف صفدر، ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک اور وائس چانسلر کے پاس عدالتی حکم لے کر گیا اور کلاس لینے کی اجازت دینے کے لیے کہا لیکن یونیورسٹی حکام نے درخواست گزار کو سمر کیمپ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر فاضل عدالت نے وائس چانسلر بی زیڈ یو،ڈین اور پرنسپل گیلانی لا کالج کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا ہے۔

طلبی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -