محرم الحرام‘ سٹی پولیس آفیسر کا امام بارگاہوں جلوس روٹس کا دورہ‘ انتظامات کا جائزہ

  محرم الحرام‘ سٹی پولیس آفیسر کا امام بارگاہوں جلوس روٹس کا دورہ‘ ...

  

ملتان (وقائع نگار)سٹی پولیس آفیسر نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے شہر بھر کی امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا گزشتہ روز دورہ کیا۔تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن عبدالقیوم، ڈی ایس پی سرکل(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

دہلی یوسف ہارون، انچارج سیکیورٹی صنوبر علی اور متعلقہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔ سی پی او ملتان نے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ، امام بارگاہ اللہ بخش، تھانہ کپ کے علاقہ امام بارگاہ حویلی مرید شاہ، دربار یوسف شاہ گردیز، تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ امام بارگاہ حسین آبا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ دربار شاہ شمس، تھانہ بہاالدین زکریا کے علاقہ امام بارگاہ زینبیہ اور امام بارگاہ صابریہ غازی آباد کامعائنہ کیا۔اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاے جائیں گے۔ اس کے علاؤہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین بھی سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔جنہوں نے پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -