محکمہ ایکسائز‘ اعلیٰ افسر کیخلاف احتجاج شروع

  محکمہ ایکسائز‘ اعلیٰ افسر کیخلاف احتجاج شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان تنویر عباس گوندل کے ناروا سلوک کے خلاف کانسٹیبلز پھٹ پڑے اور ڈائریکٹر ایکسائز کے خلاف احتجاج کا آغاز کردیا ہے مظاہرین نے کہا کہ محکمہ نے گذشتہ سال کی طرح امسال(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

بھی پراپرٹی ٹیکس کے رعائیتی فارم پی ٹی 10 کے اجراء میں دو ماہ کی تاخیر کردی ہے جبکہ رعائیتی فارم کا اجراء جولائی کے آغاز میں ہونا چاہئیے دو ماہ کی تاخیر کے باوجود ڈائریکٹر ایکسائز ان لاکھوں کی تعداد میں فارموں کی تقسیم کو ٹیکس دہندہ کے فون نمبر سے مربوط کرنا چاہتے ہیں جو ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ فی کانسٹیبل کے ذمہ روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 فارموں کی تقسیم کا بوجھ لاد دیا گیا اور پھر ٹیکس دہندہ کے فون نمبر کا اضافی مطالبہ اور وہ بھی صرف 15 روز کے اندر جو کانسٹیبلز کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے چالان فارم پی ٹی 10 کی تقسیم فون نمبر کے بغیر ہونی چاہیے.کیونکہ فارم لاہور سے لیٹ ہونے کی وجہ سے کانسٹیبلز پر بوجھ بڑھ گیا.ھے. فی کانسٹیبل کو 300 سے 400 ڈیلی فارم دینے ھے. ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا ھے. کہ ہر فارم کے تعیمل کے ساتھ متعلقہ بندے کا نمبر ہونا چاہیے. مگر یہ ناممکن ھے. کیونکہ وقت کم ھے اور.کام زیادہ ھے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -