عالمی طاقتیں کشمیر ایشو کو حل کرانے میں کردار ادا کریں‘ نیاز خان گشکوری

عالمی طاقتیں کشمیر ایشو کو حل کرانے میں کردار ادا کریں‘ نیاز خان گشکوری

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ‘تحصیل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے پہلی بار کمشیریوں پر ہونے والے مظالم اور بھارت کے اصل چہرے کونہ صرف بے نقاب کیا بلکہ کشمیر ایشیو کو عالمی سطح پر بھی اجاگر کیا ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کے رکن (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

نیاز خان گشکوری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں کمشیریوں پر بھارت کیجانب سے مظالم کی روک تھام کے لئے انسانیت کے قتل پر اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی مظالم کیخلاف اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کمشیریوں کے حق میں فیصلہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کئی دھائیوں سے دبے کشمیر ایشیو کو حکومت نے عالمی سطح پر آواز اٹھا کر بھارت کی جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی روک تھام اور کمشیر کی آزادی کے لئے پہلی بار ایجنڈہ پیش کیا جس سے اس وقت پوری دنیا بھارت کیجانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کومحسوس کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے کمشیریوں کی نسل کشی اور خواتین کی تذلیل قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کمشیری بھائیوں کے ساتھ ہمہ وقت شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -